ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کا نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حالیہ ملکی صورتحال میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیااور کہا کہ نوازشریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ بھارت اور اسرائیلی لابی مغرب میں اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں، نوازشریف نے صحافی کو خصوصی طور پر ملتان بلاکر انٹرویو دیا ہے ، اسے درست سیاق و سباق میں دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے مجھے بچائوکی اپیل کررہا ہے ،بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کےلئے کوشاں ہے سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ گیم کیوں بنایا گیا ۔
نوازشریف کیخلاف آرٹیکل کے تحت کارروائی کی جائے، عمران خان
پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھاکہ نوازشریف کے بیان سے بھارت کو فائدہ ہوا ،برکھادت نے کتاب میں لکھا ہے کہ کٹھمنڈو میں نوازشریف اور نریندمودی چھپ کر ملے ،یہ ملاقات سابق وزیراعظم کے دوست جندل نے کرائی ۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ بھارتی میڈیا میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے ،بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے ،وہ کشمیریوں کو بھڑکاتا ہے ،ڈان لیکس میں یہ سب کچھ کہا گیا تھا ،فوج پر الزام لگایا گیا ،کوئی شک نہیں پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاناما پیپر کے آنے کے بعد صرف دو سوالوں کا جواب دینا تھا ، پیسہ کہا ں سے آیا اور ملک سے باہر کیسے گیا ،وہ ان کا جواب نہ دے سکے تو فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button