ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کا حدیبیہ کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن میں شکست کی تین وجوہات تھیں، جہانگیر ترین کا اپنے حلقے میں نہ جانا، اپنے حریف کو کمزور سمجھنا اور مسلم لیگ(ن ) کی طرح گھر گھر جا کر انتخابی مہم نہ کرنا ، ن لیگ نے دھاندلی کے اتنے طریقے نکال لیے ہیں کہ لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلتا، رکنیت سازی شروع کردی ہے جو امیدوار ممبر سازی میں حصہ نہیں لے گا اس کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے،نوازشریف کیخلاف پارلیمنٹ،سپیکراورنیب نے کچھ نہیں کیا،حدیبیہ کیس کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام’’ ٹونائٹ ودمعیدپیرزادہ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پانامہ کا مسئلہ چل رہا تھا اسلئے جہانگیر ترین لودھراں کی عوام کو ٹائم نہیں دے سکے،مسلم لیگ ن کی حکومت ہر حلقے میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے خرچ کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) والے بلدیاتی انتخابات جیتے ہوئے تھے اور ان لوگوں نے گھر گھر جا کر مہم چلائی،ہم نے لودھراں میں اپنے حریف کو کمزور سمجھا جو ہماری بڑی غلطی تھی تا ہم نتائج کے اعتبار سے ضمنی اورعام انتخابات میں فرق ہوتاہے ،جنرل الیکشن میں نتائج اس سے بہت مختلف ہوں گے، لودھراں کا الیکشن وفاق، پنجاب اور لوکل حکومت کے خلاف لڑا ، ہم نے سی سی کے اجلاس میں الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کی، آنے والے دنوں میں شکست کی وجوہات پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے،کامیاب ٹیم ہمیشہ سیٹ بیک کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے، کرکٹ میں بھی شکست کے بعد اپنی کارکردگی کاجائزہ لیتا تھا، جس دن میچ ہارتا تھا اگلے روز اخبار نہیں پڑھتا تھا کیونکہ میں خود کسی اخبار نویس سے بہتر کرکٹ کو جانتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سب کوبیوقوف بنانےکی کوشش کررہے ہیں، انہیں عوام کوبیوقوف بنانے پرجیل میں ڈالناچاہیے، وہ عوام سے ملک لوٹنے کالائسنس چاہتے ہیں،سابق وزیر اعظم 300 ارب بیرون ملک لےکرگئےانہیں اس کا حساب دیناہوگا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،انہوں نے28جولائی کے بعداداروں پرتنقیدشروع کردی۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈاربیماری کابہانہ بناکرفرارہیں ہمارے وزیراعظم نے ا پنے جہازمیں اسحاق ڈارکوبھگایا،ق لیگ بھی اپنی حکومت میں تمام ضمنی الیکشن جیتی تھی، ن لیگ نے د ھاندلی کے کئی طریقے نکال لیے ہیں،پبلک آتی نہیں اورانہیں اتنے زیادہ ووٹ کیسے پڑجاتے ہیں؟اس پر بھی ہم کام کررہے ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ممبر شپ مہم شروع کرنے لگے ہیں جس امیدوار نے ممبر شپ مہم میں محنت نہ کی اس کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ ممبر شپ کا دیٹا حاصل کرنے سے ہمیں پتہ چل جائے گا کتنے ممبرز ہیں جو الیکشن میں کام آئیں گے ۔عمران خان نے کہا ن لیگ نے دھاندلی کے اتنے طریقے نکال لئے ہیں کہ لوگوں کو پتہ ہی نہین چلتا، صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر تلہ گنگ کے جنر ل الیکشن میں 45ہزار جبکہ ضمنی الیکشن میں 76ہزار ووٹ حاصل کرلیتی ہے،ضمنی انتخابات میں 30ہزار زیادہ ووٹ حاصل کرلیتی ہے ،سرگودھا کے الیکشن میں مکمل جائزہ لیں گے،ن لیگ کے جلسوں میں عوام آتی نہیں ہے اور ان کوووٹ بہت زیادہ پڑھ جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button