پاکستان

عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کر ’’نئے پاکستان ‘‘ کی رونمائی کی:شہباز شریف

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے والے پی ٹی آئی کارکنان سے دلی ہمدردی ہے،عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کرنیا پاکستان دکھا دیا ہے، زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے،عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کرلوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے،جبکہ زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔زرداری کے کارکنوں نے ان سے ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے نیازی اور زرداری کی سیاست کو دفن کردیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کرنیا پاکستان دکھا دیا ہے۔ مجھے تحریک انصاف کے کارکنان سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو نئے پاکستان کے نام پردھوکہ دیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ملک کو خوشحال مستقبل کی طرف لے کرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی ہے مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پرووٹ مانگ رہی ہے۔شہبازشریف نے عوام اور کارکنا ن کو پیغام دیا کہ عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کرلوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button