پاکستان

عمران خان نے عدالتوں کو انتخابی عمل میں گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا ،ْ این اے 120میں (ن)لیگ کی تاریخی فتح ہوگی ،ْ خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستانی فوج بھارت کے بڑھتے جنگی جنون کو بھرپور جواب دے رہی ہیں ،ْ وزیراعظم بھارتی جنگی جنون کا معاملہ اٹھائینگے ،ْ میڈیاسے گفتگو
وزیر دفاع خرم دستگیرخاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالتوں کو انتخابی عمل میں گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا، کل این اے 120 میں ن لیگ کی بھاری اور تاریخی فتح ہوگی۔ لیڈیز پارک ماٹل ٹاؤن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا جنگی جنون دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے لیکن بہادر پاکستانی فوج بھارت کے بڑھتے جنگی جنون کو بھرپور جواب دے رہی ہیں،ہم عسکری قوت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کے معاملے کواٹھائیں گے اوراس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان اگلے ہفتے اقوام متحدہ جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی عمل داری کا سفر کبھی ختم نہیں ہوگا ،ْ شاہد خاقان نے کہہ دیا ہے کہ میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور میاں نواز شریف میرا وزیر اعظم ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ آزادی کپ کے فائنل میچ میں ہزاروں لوگ جمع دیکھے تو اللہ کا شکر ادا کیا ،ْاللہ نے پاکستان کو پرامن کردیا ہے،افواج پاکستان اور عوام کی قربانی کے نتیجہ میں امن نصیب ہوا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ این اے 120 ہو یا کچھی کینال کا منصوبہ، ہر ترقی پر شیر کی مہر لگے گی ،ْ نواز شریف کی ذات پاکستان کی بدحالی کو ٹھیک کرنے کا سبب بنی، اب کوئی بھی انتخاب ہو بیلٹ بکس کے اندر سے شیر پر مہریں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ میں عزیز کراس بائی پاس بنایا ہے جسے دیکھنے پورا پاکستان آرہا ہے، ن لیگ نے سب بنا دیا، مخالفین کے وعدے کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں چھوڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button