عمران خان نے داتا دربارپر حاضری کا بہانہ بناکر این ای120 کے الیکشن کی مہم میں حصہ لیکر لاکھوں عقیدتمندوں کے دل دکھائے
لاہور 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان نے داتاگنج بخش علی ہجویریؒکے دربارپر حاضری کا بہانہ بناکر حلقہ این ای120 کے الیکشن کی مہم میں حصہ لیکر نہ صرف لاکھوںعقیدتمندوں کے دل دکھائے بلکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی بھی کھلم کھلا دھجیاں اڑائیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقبول احمد خان نے گزشتہ روز شمالی پنجاب کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت میں فتور تھا وہ الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کیلئے داتاگنج بخش علی ہجویریؒ کے دربار پر حاضری کا بہانہ بناکر حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم چلانے آئے لیکن ریلی کی ناکامی نے انہیں حواس باختہ کردیا،بیگم کلثوم نوازایک معزز خاتون ہیں جس سے یہ لوگ نہ جانے کیوں خوفزدہ ہیں،انہوں نے کہا کہ داتاؒ کے دیوانے 17 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کو ایک لاکھ ووٹوں کی برتری سے کامیاب کراکر ثابت کردیں گے کہ بزرگان دین سے عقیدت رکھنے والی خاتون ہی اس حلقہ کے منصب کی حقیقی حقدار ہے جبکہ بزرگان دین کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو لاہور کی خاک چاٹنا پڑے گی۔