پاکستان

عمران خان نام نہاد تبدیلی کی بات کرکے دھوکا دے رہے ہیں، بلاول

ساہیوال 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نام نہاد تبدیلی کی بات کرکے عوام کو دھوکا دے رہے تاہم پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں کسان اور غریب دوست منشور دے گی۔
ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کی سیاست ایک ہی ہے اور یہ انگلی کے اشارے پر ناچنے والے سیاست دان ہیں۔
انھوں نےساہیوال کول پاور پلانٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مہنگا منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے شدید خطرات کا باعث ہو گا ۔
انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں عوامی حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے کام کیا اور آئندہ انتخابات میں کسان دوست، مزدور دوست اور عوام دوست منشور دیں گے جس پر کام ہو رہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 20ایکڑ والے کسانوں کو قر ضہ اور فصل آنے سے قبل سپورٹ پرائس کا اعلان کیاجائے گا، مزدوروں کی کم از کم تنخواہ اورپنشن میں اضافہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دوگنا کیاجائے گا اور تعلیم و صحت کو اہمیت دی جائے گی۔
پی پی پی کے چیئرمین نے کارکنوں سے وعدہ لیتے ہوئے کہاکہ وہ گھر گھر پارٹی کا نظریہ لے کر جائیں گے اور عوام کی حمایت سے ملک کے اندھیروں، بےروزگاری اور دہشت گردی کو ختم کریں گے۔
جلسے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، ثمینہ خالد گھرکی، منظور وٹو، رانا شیر خان اور دیگر مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button