عمران خان سے چارسدہ سے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عدنان خان کی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عدنان خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان سے چارسدہ سے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عدنان خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں عدنان خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ عدنان خان کے بعد آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید کئی بڑے ناموں کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں