پاکستان
عمران خان سے پی کے12 اپردیرکے ناراض کارکنوں کی ملاقات، کپتان نے ٹکٹ پرنظرثانی کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی کے12 اپردیرکے ناراض کارکنوں نے ملاقات کی جبکہ عمران خان نے انہیں ٹکٹ پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے رات گئے پی کے 12اپر دیر کے ناراض کارکنان نے ملاقات کی اور ایک بار پھر سے ٹکٹوں کے تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاہم کپتان نے کھلاڑیوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹکٹ پر نظر ثانی کی جائے گی ،تاہم ناراض کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا۔واضح رہے کہ کارکنان پی کے 12 سے نوید انجم کوٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔