پاکستان

عمران خان سے نظریات پر سمجھوتا نہیں کر پائی، ریحام خان

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہیں حقائق کا پتا ہوتا تو وہ عمران خان سے شادی کرتی اور نہ ہی انہیں ووٹ ڈالتیں،دراصل میں نظریات پر سمجھوتا نہیں کرپائی۔ بھارتی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ان کی کتاب کے اصل مواد سے خوفزدہ ہے ، اس لیے ووٹرز کو گمراہ کررہی ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ میں نے عمران خان کےلئے چپاتیاں بھی بنائیں،انہیں پیار سے سمجھایا بھی اور وفا شعار بیوی کی طرح ان سے سچے دل سے محبت کی ۔ریحام خان نے سابقہ شوہر سے اختلافات اور ٹوٹے دل سے متعلق دل کھول کر رکھ دیااور کہا کہ میں نے سیاستدان سے اور نہ ہی خاتون اول بننے کےلئے شادی کی ،عمران خان میرا ماضی ہیں،انتقام ہرگز نہیں لینا چاہتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وہ عمران خان سے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کر پائیں،اقربا پروری کی بنیاد پر ٹکٹ دینے پر عمران خان سے اختلافات تھے،کتاب ووٹرز کی رہنمائی کے لیے لکھی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ان کی کتاب کو اپنا ہی زاویہ دے کرووٹرز کو اصل حقائق سے دور کرنا چاہتی ہے،کتاب کا مواد لیک کرنا اور انہیں دھمکانے کا مقصد یہ ہے کہ کتاب میں کچھ ایسا ہے جس سے وہ خوفزدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button