پاکستان

عمران خان سیاسی بصیرت سے عاری ،ان کی سیاست تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ‘آصف زرداری

لاہور 6 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
عوام انتظار کریں آنے والے دنوں میں شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ‘سابق صدر مملکت
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے عاری ہیں ان کی سیاست تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، خادم اعلیٰ کی نا م نہاد گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے ،عوام انتظار کریں آنے والے دنوں میں شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ نوازشریف کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں آج بیس ،بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،نواز حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے خودیہ حکمران کمیشن کھانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ملک غریب اور شریف خاندان اوران کے چیلے امیر ہورہے ہیں یہ کیسی ترقی ہے کہ لاہورکے ہسپتالوںمیں مریضوں کو ادویات اوربیڈ میسر نہیں آتا ۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے نوازشریف کے تینوں ادوار میں جواںمردی سے انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کیا اور عدالتوں سے سرخرو ہوئے ۔ شریف خاندان اختلاف کا ڈرامہ رچاکر احتساب سے بچنا چاہتا ہے عوام ان کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان وی آئی پی احتساب پر چیخیں ماررہا ہے تاکہ عوام کودھوکا دیا جاسکے ۔
ہمار امطالبہ ہے کہ نیب ملک بھر میں احتساب کایکساں پیمانہ اپنائے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ چار سالوں میں افراتفری ، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھا یا ہے اپوزیشن کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ،ان کی سولو فلائٹ کا سب سے زیادہ فائدہ نوازشریف کو ہوا ۔ عوام نے خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی نا م نہاد تبدیلی دیکھ لی ہے وہاں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اورکپتان تبدیلی کا دعویٰ کررہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا اورانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ آصف زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغواء کے واقعہ پر پنجاب حکومت کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اغواء کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ناصر شیرازی کو فور ی طور پر بازیاب کروایا جائے اورانہیں اغواء کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا یا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button