عمران خان جب بھی حکم دیں گے، اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، جنید اکبر

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
عمران خان جب بھی حکم دیں گے، اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، جنید اکبر
تاریخ: 12 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان حکم دیں گے، کارکن پہلے سے زیادہ تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
ضلع کرک میں ساؤتھ ریجن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، لیکن یہ عزم واضح ہے کہ جو کارکن گولیوں اور جیلوں سے ڈرتے ہیں، وہ گھروں میں بیٹھ جائیں، اور جو نہیں ڈرتے، وہ میدان میں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے تو میں صوبائی صدارت کا عہدہ ہرگز قبول نہ کرتا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پارلیمنٹرینز اور تنظیمی عہدیداران کو الگ الگ ہونا چاہیے۔
جنید اکبر نے کہا: “عمران خان کے بغیر تو میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں، وہ صرف عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں۔”
اپنے خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی میں گروپ بندی موجود ہے، مگر ہم سیاسی غلام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے جتنے بھی گروپ بنائے، پی ٹی آئی پر فرق نہیں پڑے گا، البتہ جو بھی کرپشن کرے گا، خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اس کا راستہ روکا جائے گا۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k