پاکستان

عمران خان اور نواز شریف مجھ سے متعلق سوالات پر چپ ہو جاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارنے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف مجھ سے متعلق سوالات پر چپ ہو جاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بڑے بڑے امتحان آئے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی ۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں ،گروپ بنانے والے اور لوگ ہونگے ،میں ایسا نہیں ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمی دور کرلیںمیں کبھی کسی کے آرڈر پر نہیں چلا ،کوئی بھی دو نمبر لوگوں کی باتوں میں نہ آئے ۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان آپ سے ملاقات کے سوال پر خاموشی اختیار کر کے معنی خیز ہنسی ہنستے ہیں ،کیا آپ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔اس پر جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان بھی میرے سوال پر چپ ہو جاتے ہیں اور نواز شریف بھی مجھ سے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اس میں میرا کیا قصور ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button