Draft
عمران ، زرداری گٹھ جوڑ صرف ن لیگ کے خلاف ہے، شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نے کے پی کے میں خدمت کی ہوتی تو منشور لاہور والوں کو نہیں دیتے جبکہ زرداری صاحب نے تو سندھ کے کسانوں کو کنگلا کردیا تاہم دونوں کا گٹھ جوڑ صرف مسلم لیگ ن کےخلاف ہے۔
خانیوال میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے تو قصہ خوانی بازار میں بیٹھ کر قصے سناتے رہتے ہیں، عمران خان تو جھوٹوں کے آئی جی ہیں جبکہ نیازی نے کے پی کو برباد کردیا اور زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں بجلی جاتی تھی ،واپس نہیں آتی تھی، زرداری صاحب نےکہا کہ میں نے6 مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہا تھا جبکہ 4 سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی تھی تاہم 2018 میں بجلی کا بحران مکمل ختم ہو جائےگا۔