انٹرنیشنل

علی عبداللہ صالح کی ہلاکت سعودی اتحاد کے خلاف اہم کامیابی ہے، حوثی رہنما

صنعاء 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
یمنی حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کو سعودی اتحاد کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ علی عبداللہ صالح یمنی خانہ جنگی میں حوثی باغیوں کے اتحادی تھے تاہم حال ہی میں انہوں نے سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ علی عبداللہ صالح تین دہائیوں تک یمن کے صدر رہے تھے تاہم 2011ء میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے سبب انہیں اقتدار سے الگ ہونا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button