علی ظفر کے بینڈ کی اقصیٰ اور کنزہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ میشا کو جنسی ہراساں کرنے والے واقعہ کی چشم دید ’گواہ‘ہیں۔
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)میشاشفیع کے علی ظفر پرلگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر ،جن کو علی ظفر نے مسترد کر دیا تھا،پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فن کار بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں ۔ جنسی ہراساں کے اس اسکینڈل کے بعد جہاں کچھ عورتیں میشاکی حمایت میں اٹھی وہاں علی ظفر کے بینڈ کی اقصیٰ اور کنزہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ میشا کو جنسی ہراساں کرنے والے واقعہ کی چشم دید ’گواہ‘ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جو بھی علی اور میشا کے درمیان ہوا ان دونوں نے خود دیکھاہے۔میشاکے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ گزشتہ دسمبر کے اختتام علی کے رہائش گاہ پر اس وقت آیاجب وہ دونوں ایک کانسرٹ کے سلسلے میں جیم روم میں موجود تھے۔اقصیٰ اور کنزہ نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ جب علی اور میشا جیم روم میں تھے وہ بھی وہاں موجود تھیں۔ان کے مطابق دونوں نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے وہاں پریکٹس کررہے تھے ،اس دوران علی بینڈ کے 9ارکان اپنے مینجرطحٰہ صداقت کے ساتھ موجود تھے۔میشا کے مینیجر، فرحان اور ایونٹ آرگنائزر بھی اس وقت تمام ’گواہوں‘کے درمیان ہی تھے.
علی کے بینڈ کی رکن اقصیٰ علی نے کہا کہ ایک خاتون اور موسیقار کی حیثیت سے انہیں بھی اس مسئلے کے حوالے سے اپنے خیا لات کا اظہار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میشا کے بقول جس طرح ان کے ضمیر نے ان کو خاموش نہیں رہنے دیا ،اسی طرح میرے ضمیر کا بھی یہی معاملہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ”چھنو “گانے کے گلوکار ساتھ سفر کر چکی ہیں اور انہوں نے بہت ساری لڑکیوں کو جان بوجھ کر علی ظفر کے اوپر گرتے دیکھا ہے لیکن گلوکار دوستانہ سلیقے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ لڑکیوں کے لیے بے ضرر رہے ہیں ۔کبھی کسی کو بھی تکلیف نہیں پہنچائی۔
اقصی ٰنے سارے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس جیم سیشن کے دوران وہ بھی ایک گلوگار ہ کی حیثیت سے وہاں موجود تھی۔فرحان اور بینڈ کے تمام ارکان کے ساتھ ایونٹ آرگنائزرز بھی وہاں ہی تھے ،ہم سب کا وہ ایک زبردست جیم سیشن تھا۔عورت کی حیثیت سے اگر وہ کچھ بھی غیر اخلاقی قسم کی حرکت ہوتے دیکھتی تو سب سے پہلے اس کے خلاف کھڑی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں نے جیم کےلیے وہاں آدھاگھنٹہ گزارا ہو گا لیکن اس دوران کوئی بھی اایسا لمحہ نہیں ہو گا جب علی ظفر اور میشا تنہا ہوئے ہوں۔
اقصیٰ نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ علی ایک حقیقی شخص ہے جو ہمیشہ سب کی حمایت کرتے ہیں ۔کسی پر الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے لیکن اس جرم کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ میشا کے اس سخت رویے کے باعث انتہائی پریشان ہیں لیکن وہ میشا کی غلط اور دوسروں پر بے بنیاد غلط الزام پر مبنی جنسی ہراساں والی تحریک کو بہت بد ترین عمل محسوس کر رہی ہیں۔
ایک اور بینڈ کی رکن کنزہ منیر اپنے انسٹا گرام کو استعمال کرتے ہوئے علی ظفرر کی حمایت میں لکھتی ہیں کہ وہ علی کے ساتھ تین سالوں سے کام کر رہی ہیں اور ان پر الزامات لگنے والے واقعہ کی بھی چشم دید گواہ ہیں ۔کنزہ کا کہنا تھا کہ وہاں جیم سیشن کے وقت دس لوگ موجود تھے جو اس وقت ہونے والی ہر حرکت کے گواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ مختلف دوروں پرجا چکی ہیں جوکہ بہت ہی خوشگوار اور پیشہ ورانہ رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ بہت ضروری ہے کہ جنسی ہراساں کرنے والی’ تحریک ‘کو کبھی بھی ذاتی وجوہات کی بنا ءپر اصلی وجہ کی بجائے غلط استعمال نہ کیا جائے۔