انٹرنیشنل

علاقے میں جاری کھیل کا ہدف ترکی ہے ، طیب اردوان

واشنگٹن میں ترک اور امریکی فوجی سربراہوں کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال استنبول، واشنگٹن ( خبر ایجنسیاں ) ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ خطے میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا ہدف ترکی ہے ، یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی بعض لوگ انتشار اور منافرت پھیلانے کی سازشیں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں ایسے علاقے ہیں جنہوں نے صدیوں تک اسلام اور مسلمانوں کی مقدس ترین امانتوں کی حفاظت اور میزبانی کی ہے ، اب اس زمین پر وحشت و بربریت ہمارے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے ، اس صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے ہم نے اپنی سرحدوں کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر جو کچھ بھی ممکن تھا وہ کیا ہے ، دوسری جانب واشنگٹن میں ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے اپنے امریکی ہم منصب جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور شام اور عراق میں درپیش صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ترک صدرکے ترجمان ابراہیم قالن اور خفیہ ایجنسی ایم ٹی کے مشیر خاقان فیدان بھی ان کے ساتھ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button