ایڈیٹرکاانتخاب

عظمی اور میں ملائشیا میں 2 ماہ تک ایک ساتھ ہی رہائش پذیر رہے، مسلسل وٹس ایپ پر محبت بھرے پیغامات بھی بھیجتی رہتی تھی: طاہر

بونیر ۔27مئی201
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بونیر ۔ طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ عظمی اور میں ملائشیا میں 2 ماہ تک ایک ساتھ ہی رہائش پذیر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ سے شادی کرنے والے پاکستانی نوجوان طاہر نے اپنے رشتے کے حوالے سے مزید تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر نے بتایا کہ وہ اور عظمیٰ ملائشیا میں 2 ماہ تک ایک ساتھ ہی رہائش پذیر رہے تھے۔ جبکہ جب وہ پاکستان آئے تھے تو اس دوران عظمی بھارت سے انہیں وٹس ایپ پر مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجتی رہتی تھی۔ طاہر نے پروگرام کے دوران اپنے اور عظمیٰ کے درمیان وٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے تصاویری ثبوت بھی دکھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button