عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس، ا س ر ا ئ ی ل کے خلاف سخت اقدامات پر غور متوقع

انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
دوحہ، قطر

عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس، ا س ر ا ئ ی ل کے خلاف سخت اقدامات پر غور متوقع

دوحہ میں آج عرب اور اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں ا س ر ا ئ ی ل کے خلاف سخت اقدامات اور مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایک ہفتہ قبل حماس رہنماؤں پر ا س ر ا ئ ی ل ی حملے کے بعد بلایا گیا ہے جسے عرب دنیا قطر ہی نہیں بلکہ پورے خطے پر حملہ تصور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کی نشست میں قرارداد کا مسودہ تیار کیا گیا، جسے آج سربراہان مملکت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دوحہ سمٹ صرف مذمتی بیانات تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ ایک مضبوط سیاسی اور عملی لائحہ عمل سامنے آنا چاہیے۔

قطری اخبار “الشرق” کے چیف ایڈیٹر جابر الحرمی نے کہا کہ عرب ممالک کے پاس آپشنز موجود ہیں، جن میں ا س ر ا ئ ی ل کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات پر نظرِ ثانی، بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع اور مغربی اتحادیوں پر دباؤ شامل ہے۔ ان کے بقول اگر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ اجلاس محض رسمی کارروائی بن کر رہ جائے گا۔

لبنانی مصنف اور محقق محمود علوش نے بھی زور دیا کہ خطہ ایک اہم تاریخی موڑ پر کھڑا ہے اور اجتماعی پالیسی کی تشکیل ناگزیر ہے تاکہ ا س ر ا ئ ی ل پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ اجلاس عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک کسوٹی ہے۔ اگر یہ محض بیانات اور مذمت تک محدود رہا تو اس سے عوامی توقعات کو شدید دھچکا لگے گا۔ تاہم اگر عملی اقدامات کیے گئے تو یہ نہ صرف خطے میں نئی سفارتی سمت کا تعین کرے گا بلکہ ا س ر ا ئ ی ل مخالف عالمی بیانیے کو بھی تقویت دے گا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/002/150925

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں