انٹرنیشنل
عراق: داعش کے خلاف شام کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی
عراق میں سرکاری افواج نے شام کی سرحد سے ملحقہ داعش کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
ایک بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ سرحد کے ساتھ ملحق ایک وسیع رقبے میں چھپے ہوئے شدت پسندوں کی تلاش کی جانے والی کارروائی میں عراقی فوج اور شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ایک کرنل نے بتایا کہ اس کا خیال رکھا جارہا ہے کہ داعش کے بچے کچھے دہشت گرد ریگستانی خطے میں روپوش نہ ہوجائیں جہاں سے وہ مستقبل میں حملے کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ داعش کو شکست دے چکے لیکن فتح کا حتمی اعلان ریگستان میں لڑائی کی فتح کے بعد کریں گے۔