انٹرنیشنل
عراقی فورسز کی موصل میں کارروائیاں، داعش سے ایک اور کالونی آزاد کرا لی –
موصل: (دنیا نیوز) عراقی فوسز کو موصل میں داعش کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ داعش کے زیر قبضہ ایک اور کالونی پر عراقی فورسز نے قبضہ جما لیا ہے۔ اب صرف تین کالونیوں پر داعش کا قبضہ ہے جن کے لیے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو چور راستوں سے فرار ہو رہے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کے پاس موت یا ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ موصل کو شدت پسند تنظیم داعش کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، اسی شہر سے تین سال قبل داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے خلافت کا اعلان کیا تھا۔ موصل پر عراقی فورسز کے قبضے کے بعد البغدادی کی خود ساختہ خلافت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔