انٹرنیشنل

عراقی فورسز نے کرد ملیشیا سے کرکوک کے آخری ضلع کا قبضہ بھی چھڑا لیا

بغداد (نیوز وی او سی آن لائن) عراق کی حکومتی فورسز نے کرد ملیشیا پیش مرگا کے قبضے سے صوبے کرکوک کے آخری ضلع کا قبضہ بھی چھڑا لیا ہے، دونوں گروپوں کے درمیان تین گھنٹے تک جنگ جاری رہی۔
عراق کے فوجی ترجمان کے مطابق التن کوبری شہر میں حکومتی فورسز نے صبح ساڑھے 7 بجے پیش قدمی کا آغاز کیا۔ کرد جنگجوﺅں کی جانب سے مشین گن، مارٹر گولوں اور راکٹس کے ذریعے سخت مزاحمت کی گئی لیکن وہ حکومتی فورسز کے آگے زیادہ دیر ٹک نہ پائے اور دریائے زاب کے کنارے پر واقع ایک قصبے کی طرف بھاگ گئے
تیل سے مالا مال صوبے کرکوک کا یہ آخری شہر تھا جہاں حکومتی فورسز نے رٹ بحال کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس شہر پر عراق کی حکومتی فورسز نے پیر کے روز حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے درجنوں لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ بھاری جانی نقصان ہونے کی وجہ سے جنگ روک دی گئی تھی تاہم جمعہ کے روز حکومتی فورسز نے بھرپور حملہ کیا اورصرف تین گھنٹے بعد ہی پیش مرگا کے جنگجوﺅں کے قدم اکھاڑ دیے۔
دوسری جانب کرکوک میں حکومتی رٹ بحال ہونے کے بعد اہم آئل فیلڈز ہاتھ لگنے پر آج (ہفتہ) سے عراق نے تیل کی پیداوار میں 2 لاکھ بیرل کا اضافہ کردیا ہے۔ یہ تیل کرکوک کے جنوبی ریجن بسرا سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button