پاکستان
عدالت کے حکم پرآپریشن کیاگیا،کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں-طلال چوہدری
اسلام آباد 28 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
،وزیرداخلہ جلد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پرآپریشن کیاگیا،کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،وزیرداخلہ جلد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری ایسی چیزیں جوابھی منظرعام پرنہیں آئیں ،وزیرداخلہ جلد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ہلاکتوں کے بارے میں سوالات جنم لے رہے ہیں ،کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پرآپریشن کیاگیا،وزیرقانون رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دینے کی پیشکش کرچکے تھے۔