پاکستان

عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنمانبیلہ بٹ اشتہاری قرار

ملتان 4 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنمانبیلہ بٹ اشتہاری قرار،عدالت کا اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تنخواہ روکنے کا حکم
ملتان کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور تحریک انصاف کی رہنما نبیلہ بٹ کو اشتہاری قراردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تنخواہ روکنے کا بھی حکم دے دیاہے،ایم پی اے سلطانہ شاہین نے پوتی کے اغواء کے الزام میں پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرارکھا ہے ،باربارعدالتی نوٹسزکے باوجود مدعیہ سلطانہ شاہین اور ملزمہ نبیلہ بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے مدعیہ اور ملزمہ دونوں کو اشتہاری قراردیا ،عدالت نے ملزمان اورگواہوں کو گرفتار کرکے 28نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنما نبیلہ بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button