پاکستان

عدالت سے انصاف چاہتے ہیں, تحریک انصاف نہیں, فضل الرحمٰن

( نیوز وی او سی ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) نے کرنا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ کے معاملے میں ہمیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے تحریک انصاف کی نہیں ۔ پاکستان کی سیاست تقسیم ہورہی ہے ایک جانب سی پیک کی حامی جماعتیں ہیں اور دوسری جانب سی پیک مخالف جماعتیں ہیں اس معاملہ کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ کاتعلق سادات خاندان سے ہے انہیں حقائق تسلیم کرنے چاہئیں۔جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری شاہ اویس احمد نورانی کی رہائش گاہ پر دینی جماعتوں کے اتحاد کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دینی جماعتوں کے ووٹ بینک کو مستقبل میں تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد چاہتے ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کو فریق نہیں سمجھتا وہ ریاستی ادارہ ہے ہم اس بات کی کوششیں کررہے ہیں ادارے غیر جانبدار رہیں اور انہیں فریق نہ بناتے ہوئے سی پیک کو کامیاب بنایا جائے ،سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے فوج کی طرف سے ضمانت بڑے حوصلے کی بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کہانیاں اور خبریں میڈیا پر ہمیشہ اقتدار میں رہنے والی جماعت کے خلاف آتی ہیں جب پی پی پی کی حکومت تھی آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو خبر بنایا گیا جب وہ اقتدار میں نہیں تو ان کے کیس بھی میڈیا پر نہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک سیاسی کارکن ہوں اور مجھے تجربہ بھی ہے اور میں ملکی حالات کو عالمی تناظر میں دیکھتا ہوں اور اسی تناظر میں سیاسی فیصلے کرتا ہوں اور یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ میں کسی کو بچارہا ہوں یا ملک کو بچا رہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں ہمارے تحفظات ہیں اٹھارویں ترمیم منظور ہونے کے وقت مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں سے کہا تھا کہ احتساب کے معاملے کو بھی اس میں شامل کیاجائے لیکن میری بات نہیں مانی گئی۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سید خورشید شاہ کاتعلق سادات خاندان سے ہے انہیں حقائق تسلیم کرنے چاہئیں ۔ یہ کیسے ممکن ہے جمہوریت کو ڈبونے والے جمہوریت کو بچائیں وہ ان جماعتوں کے ساتھ کھڑے رہے تو وہ کس طرح جمہوریت کو بچائیں گے میں شاہ صاحب کیلئے یہ کہوں گا کہ ’ہم مدینہ مزاج لوگوں کی، زندگی کٹ رہی ہے کوفے میں‘۔ ادھر گورنرسندھ محمدزبیرسے مولانافضل الرحمان نے ملاقات کی ،گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button