عدالتی فیصلے نے سوئے شیر کوجگادیا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد 10 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے سوئے ہوئے شیر کو جگا دیا ہے، نواز شریف کو اقامے پر نااہل کیا گیا، پوری قوم کو بتائیں گے کہ اس اقامے کی بنیاد کیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، پاکستان میں کوئی حکمرانی کرے گا تو وہ صرف نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف کی عدالت کو دیکھ لو، نوازشریف لوگوں کے دلوں کے وزیراعظم ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں