پاکستان

عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ۵مئی
(بشیر باجو ہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر کے وارنٹ جاری کردئیے‘پندرہ مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کاشف عرفان‘ محمد رمضان بٹ وغیرہ کی جانب سے ریگولر نہ کئے جانے پر لیبر کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر تنویر احمد خان اور میونسپل آفیسر فنانس چوہدری عبدالحمید کو ہدایت کی تھی کہ مذکورہ ملازمین کو فی الفور ریگولر ایڈجسٹ کیا جائے مگر اس حکم کے خلاف متعلقہ افسران نے پنجاب لیبر کورٹ میں اپیل کی تھی جو کہ وہاں سے بھی مسترد کردی گئی لیکن اس کے باوجود تاحال مذکورہ افسران نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال رکھا ہے اور مذکورہ ملازمین کو نہ تو ریگولر ایڈجسٹ کیا جارہاہے اور نہ ہی ان کی سابقہ اور آئندہ تنخواہ ادا کی جارہی ہے جس وجہ سے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے عدالتو ں کے چکر لگا رہے ہیں مگر کارپوریشن کے مندرجہ بالا فسران ذاتی عناد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا حق دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ ڈی جی اینٹی کرپشن‘ کمشنر گوجرانوالہ‘ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور میئر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیاہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق انہیں ریگولر کرنے کے علاوہ سابقہ وآئندہ تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button