عبدالستارخان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار اورمتاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے محکمہ انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی خاتون انم شکیل پر سابق شوہر عبدلستار کی جانب سے تیزاب پهینکے جانے, ہراساں اور بلیک میل کرنے کا نوٹس لے لیا. انہوں نے ایس پی گلشن کیپٹن (ر)غلام مرتضی کو ملزم عبدالستارخان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار اورمتاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں. جس پر ایس پی گلشن کی بروقت کارروائی اور ہدایت پر تھانہ میجر عزیز بهٹی شہید کی پولیس نے چهاپہ مار کر ملزم عبدالستارخان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں دفعہ 506 اور 354 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 157/17درج کرلیا گیا ہے. ریحانہ لغاری نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نے بدلہ لینے کی خاطر ظلم کی ہر حد پار کرلی تهی, ملزم متاثرہ خاتون اور اس کی بہنوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں اور بلیک میل کررہا تها,ملزم نے متاثرہ خاتون اور اس کی چهوٹی بپنوں کو کئی بار اغوا کرنے کی کوشش کی. ریحانہ لغاری نے مزید بتایا کہ ملزم نے ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دهمکیاں بهی دیں. جبکہ متاثرہ خاتون انم شکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں پوری کہانی بیان نہیں کی گئی ہے,کئی دفعات ملزم کے خلاف شامل نہیں کیے گئے ہیں, جس سے کیس کے کمزور اور ملزم کی باعزت رہائی کا خدشہ ہے. ایف آئی آر میں سائبر کرائم ,اغوا,جان سے مارنے کہ دهمکی ,تیزاب گردی اور بلیک میلنگ کی دفعات شامل کی جائیں,اور ملزم اور اس کے اہل خانہ سے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے. انم شکیل نے مزید بتایا کہ میرا سابق شوہر بدکردار اور بدنیت اور بد ذہنیت آدمی تها، بلیک میل کرکے دبئی لے جانا چاہتا تها. عبدالستار کئی بار طلاق دے چکا تها,اور طلاق کے بعد بهی تعلقات استوار رکهنا چاہتا تها, جس پر عدالت سے رجوع کرکے قانونی طریقے سے خلع لی اور علیحدگی اختیار کی.انم شکیل نے مزید بتایا کہ علیحدگی کے بعد بھی سابق شوہر نے معاشرے میں رہنا مشکل کردیا تها, ہر وقت گهر کے باہر گهات لگاکر بیٹها رہتا تها,کئی بار اہل علاقہ نے اس کی سرزنش کی پر وہ باز نہ آیا اور ہر طرح سے ظلم و جبر اور ہراساں کرتا رہا. انم شکیل نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق اور محترمہ ریحانہ لغاری کی تہ دل سے شکر گزارہوں جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور میرے خاندان کو اس ظلم سے نجات دلائی