کھیل

عامر کی متنازعہ ویڈیو انتقامی طور پر لیک گئی، اہلیہ فریال مخدوم

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے شوہرکی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں اور متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عامر کی یہ ویڈیو ہماری شادی سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی اور کسی نے ہم سے انتقام لینے کے لیے متنازعہ ویڈیو اب لیک کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہمارے خاندان میں سے ہی کسی نے یہ ویڈیو لیک کی ہو، عامر نے اپنی کمپنی سے بہت سے لوگوں کو کام سے بھی نکالا، ممکن ہے یہ حرکت ان کی جانب سے کی گئی ہواس سے قبل عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ عامر کے گھر والے مجھ پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ہماری طلاق کروانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کچھ روز قبل باکسرعامر خان کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر وہ اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دیکھے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button