عامر لیاقت نے میرے بارے جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ماضی میں مجھ پر جو تنقید کی وہ ان کا حق ہے ، انہوں نے میرے بارے میں جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہناتھا کہ ہماری ساری پارٹی نے عامر کو خوش آمدید کہا ،مافیاکے خلاف جوبھی میرے ساتھ کھڑا ہوگا اسے خوش آمدید کہوں گا۔عامر لیاقت 2018انتخابات میں ہمارے بہت کام آئیں گے اور وہ کراچی میں ہمارا میدان بن سکتا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ووٹ بیچنے والے ارکان کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم ووٹ بیچنے والے امیدواروں کوپارٹی سے نکال دیں گے،یہی نہیں جب تک میں مطمئن نہ ہوا ایک بھی ٹکٹ نہیں دوں گالیکن میں ایک ہزار امیدواروں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کہاں سے لاوں؟ جبکہ ہم چاہتے تھے کہ چیئرمین سینیٹ چھوٹے صوبے سے آئے۔ پیپلزپارٹی نے ایک سینیٹر 4کروڑ میں خریدا ، پیپلزپارٹی سے اتحاد تھا نہ ہے،نوازشریف اورآصف زرداری میں کوئی فرق نہیں۔ کپتان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاہدخاقان عباسی سے کمزوروزیراعظم نہیں آیا، نگران سیٹ اپ میں وزیراعظم ماہر معیشت ہونا چاہیے اور ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،اگر حکومت ملی تو سالانہ 8ہزار اب ٹیس اکٹھا کرکے دکھاوں گا۔