پاکستان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کی توقع

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کی توقع
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، تاہم حکومت پاکستان اس کمی کا فائدہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک منتقل کرنے کو تیار نہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت حالیہ دنوں میں 60.12 ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے، جبکہ 31 مارچ 2025 کو یہ قیمت 74.74 ڈالر فی بیرل تھی۔ یکم اور 2 اپریل 2025 کو قیمت میں معمولی اضافے کے بعد 74.95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، لیکن اس کے بعد 2 اپریل سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 70 روپے کی شرح پر برقرار ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، مگر حکومت ابھی تک اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز کر رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے پاس پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی لگانے کا اختیار بھی ہے، اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے جی ایس ٹی میں اضافے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے، تاہم ابھی تک حکومت نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button