عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، بدھ کے روز خام تیل کی قیمت 68 اعشاریہ 45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سبب امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں کمی بتائی گئی ہے،اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کا امکان بھی قیمتیں بڑھنے کا سبب ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سےقیمتوں میں اضافہ اور ایران پر نئی پابندیاں بھی وجہ ہیں، سعودی عرب تیل کی قیمتیں 80 سے 100 ڈالر فی بیرل تک لے جا نا چا ہتا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی بھی 3 سال کی بلند ترین سطح پر، 91 اعشاریہ 68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 29 سینٹ اضافے سے 76 اعشاریہ 68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا جبکہ برینٹ کروڈآئل کی قیمت 31 سینٹ اضافے سے 79 اعشاریہ 73 ڈالر فی بیرل ہوگئ