بزنس

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح پر

اسلام آباد: 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
امریکا: گیسولین، ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،،، امریکا میں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں گیسولین کی سپلائی بڑھنے اور ریفائنری کی پیداوار میں اضافے پر خام تیل کی قیمت نومبر 2016 کی کم ترین سطح تک گر گئیں۔ گزشتہ روز نیویارک سیشن کے دوران خام تیل3 اعشاریہ 7 فیصد نمایاں کمی سے 44 ڈالر 75 سینٹس فی بیرل تک گرگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سنگاپور اور لندن سیشن میں بھی خام تیل میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے دوران خام تیل مزید 13 سینٹس کمی سے 44 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل پر آگئے۔ جو کہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں گیسولین کے ذخائر 21 لاکھ بیرل سے پچھلے ہفتے میں اضافہ ہوا اور ڈیزل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button