انٹرنیشنل

عالمی عدالت انصاف کا کلبھوشن معاملہ پر پاکستان سے جواب طلب

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا معاملہ آج جمع کرایا جائے گا، خیال رہےعالمی عدالت انصاف نےپاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نےعالمی عدالت میں جمع کرانےکیلیےجواب تیارکرلیا، دفترخارجہ کی ڈائریکٹرانڈیافریحہ بگٹی جواب جمع کرائیں گی۔
ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ جواب اٹارنی جنرل،لیگل ٹیم اوردفترخارجہ کی ٹیم نےمل کرتیارکیا،اس جواب میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیاجائے گا،کلبھوشن جادیو کےخلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کےجواب کےبعد بھارت کو بھی عالمی عدلت انصاف میں جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا،بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے سکتا ہے۔
جوابات کا عمل مکمل ہونے پر کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس کلبھوشن جادیو کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button