پاکستان

عالمی سازش کے تحت متفقہ طور پر ختم نبوت قانو ن میں ترمیم ہوئی ، عالمی طاقتوں کو پاکستان کے قوانین چبھتے ہیں : طاہر القادر ی

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہاہے کہ عالمی سازش کے تحت متفقہ طور پر ختم نبوت قانو ن میں ترمیم ہوئی ہے اوربہت سی عالمی طاقتوں کو پاکستان کے قوانین چبھتے ہیں ۔
سما نیوز کے پروگرام’’کھرا سچ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہناتھاکہ وزیراعظم کے پاس اسحاق ڈار کا استعفی ہے وہ منظور نہیں کر رہے، شاہد خاقان عباسی کو اسحاق ڈار کے ساتھ کوئی محبت نہیں۔شاہد خاقان عباسی کے پیچھے ایسی قوت ہے جو استعفی منظور کرنے نہیں دے رہی اور وہ قو ت اداروں میں تصادم چاہتی ہے اور نظام کو تہس نہس کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت قانون کانااہل شخص کے پارٹی صدر بننے سے کیا تعلق تھا؟مسئلہ صرف ایک نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنانا تھا۔نواز شریف نے خود کو اورپارٹی کو بچانے کیلئے ختم نبوت شق میں تبدیلی کرائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button