عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ عاصمہ جہانگیر کا عدلیہ سے محاذ آرائی، فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت رویہ ہے ۔ صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی کی گفتگو میں کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل اس لئے بنایا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اینٹی ا سٹیبلشمینٹ،اینٹی آرمی،اینٹی جیوڈشری اور عورتوں کے حقوق پر ان کا ایک نام رہ چکا ہے تا کہ وہ آٹارنی جنرل بننے کے بعد عدالتوں میں جا کر ججوں کو اپنا تلخ رویہ دکھا سکیں۔
Load/Hide Comments






