عائشہ گلالئی کے الزامات کی تصدیق نہیں کر سکتی ۔ ناز بلوچ
کراچی 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف میں 7 سال رہی تاہم کبھی کسی مرد کی جانب حراساں نہیں کیا گیا نہ ہی کچھ ایسا دیکھا جیسے الزامات عائشہ گلالئی نے عائد کیے ہیں: ناز بلوچ
ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تصدیق نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے الزامات پر تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تصدیق نہیں کر سکتی۔
تحریک انصاف میں 7 سال رہی تاہم کبھی کسی مرد کی جانب حراساں نہیں کیا گیا نہ ہی کچھ ایسا دیکھا جیسے الزامات عائشہ گلالئی نے عائد کیے ہیں۔ میں کل بھی عمران خان کی عزت کرتی تھی اور آج بھی عزت کرتی ہوں۔ تحریک انصاف سے راستے سیاسی وجوہات کے باعث الگ ہوئے۔ تاہم 7 برس کے دوران تحریک انصاف میں کبھی کسی غیر مناسب رویے کا شکار نہیں بنی