پاکستان
عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی
اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔درخواست ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے دائر کی ہے جس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے چئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر غلط الزام لگائے جو ثابت نہیں ہو سکی,چیئرمین پر بغیر ثبوت غیر مناسب الزام لگانا عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے کافی ہے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی,عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرے کہ عائشہ گلالئی کی نا اہلی کی نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔