پاکستان

عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

نوشہرہ (نیوز وی او سی آن لائن ) عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 25 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے م طابق پاکستان تحریکِ انصاف سے منحرف ہو کر اپنے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے والی خاتون سیاستدان عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرا دیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے بیک وقت انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انتخابات 2018ء کے دوران اپنی پارٹی کی طرف سے چار خواجہ سراو¿ں کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button