عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا؟
اسلام آباد 3 اگست 2017
نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہنا ہےکہ انہیں پریس کانفرنس کے بعد امیر مقام کا فون آیا جس میں انہوں نے عائشہ گلالئی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر مبشر لقمان نے عائشہ گلالئی کو بطور مہمان اپنے پوگرام میں مدعو کیا اور ان سے حالیہ ہونےوالے واقعات پر انٹرویو لیا مبشر لقمان نے عائشہ گلالئی سے سوال پوچھا کہ آپ کب ن لیگ میں شمولیت اختیار کررہیں ہی جس پر عائشہ گلالئی نے کچھ نہیں کہا اور بات بدل دی بعدازاں مبشر لقمان نے عائشہ گلالئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ انکی اطلاعات کے مطابق آپ پیر کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کررہی ہیں جس پر عائشہ گلالئی نے پھر کوئی بات نہیں کی۔
ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے کی دعوت دینے والے کا نام پوچھنے پر عائشہ گلالئی نے بتایا کہ امیر مقام نے انکو کل ہونےوالی پریس کانفرنس کے بعد ٹیلی فون کیا اور ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔ سینئر اینکر مبشر لقمان اور عائشہ گلالئی کے مابین کیا گفتگو اور بحث و مباحثہ ہوا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے: