پاکستان

عائشہ گلالئی فاٹا انضمام کے خلاف اسلام آباد میں جاری مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچیں لیکن وہاں—–

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )فاٹا کے انضمام کے خلاف اسلام آباد میں جاری مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کو سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا جس کے باعث وہ ناراض ہو کر واپس چلی گئیں ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق فاٹاانضمام کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ جاری ہے جس دوران عائشہ گلالئی اس میں شرکت کیلئے وہاں پہنچیں اور سٹیج پر جا کر بیٹھنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود جے یو آئی ایف کے نمائندوں نے انہیں سٹیج سے اتار دیا اور اس کے پیچھے کر سی دی اورانہیں بتایا کہ قبائلی روایات کے مطابق آپ سٹیج پر نہیں بیٹھ سکتیں تاہم انہوں نے ان کے ساتھ بحث کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ہو کامیاب نہیں ہوئیں اور ناراض ہو کر واپس چلی گئیں ۔
اسلام آباد میں یہ معاملہ تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہا ،عائشہ گلالئی سٹیج کے عقب میں دی جانے والی کرسی پر کچھ دیر بیٹھیں لیکن پھر ناراض ہو کر اٹھ کر چلی گئیں ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ انتظامیہ کے نمائندے کے ساتھ بحث کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر وہ کہہ رہی ہیں ’ میں ایک سیاسی لیڈر ہوں اور سیاسی کارکن ہونے کے باعث یہاں آئی ہوں تاہم انہیں سٹیج پر نہیں جانے دیا گیا ‘۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ وہ فاٹا سے آئے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرنے کا بھی ارادہ رکھتی تھیں لیکن انہیں سٹیج پر جگہ نہیں دی گئی

https://www.facebook.com/1316380141744088/videos/1515699398478827/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button