ظفرحجازی کی مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر اعتراضات دور، 20 دسمبر کو سماعت ہوگی
14 دسمبر 2017
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ظفرحجازی کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرف سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اوررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر جواب جمع کرایا، اعتراضات دور ہونے پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے معاملے پر سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دی گئی تھی جس میں وفاق اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔