پنجابشہر شہر

ظالم باپ نے اپنی بیٹی پر ظلم و تشدد کی وہ تاریخ رقم کررھا تھا کہ جسے دیکھ کر شیطانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا۔

(کنٹری بیورو پاکستان نیوز و ی او سی)
ڈیرہ غاز ی خاں
کہاں ھیں خواتین کے حقوق کے علمبردار ؟ ڈیرہ غاز ی خاں کے علاقہ تھانہ دراھمہ میں ایک ظالم باپ اپنی بیٹی پر ظلم و تشدد کی وہ تاریخ رقم کررھا تھا کہ جسے دیکھ کر شیطانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا۔

بستی سکھیرہ آرائیں تھانہ دراہمہ ڈیرہ غازیخان کی حدود میں سنگدل باپ اپنی ہی بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور تشدد کرتا رہا متاثرہ لڑکی دہائیاں دیتی رہی. متاثرہ طاہرہ بی بی کے مطابق اس کے والد محمد رفیق نے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات استوار کر لیے اور اسے طلاق لیکر اپنے ساتھ شادی کے لیے اکساتا تھا جب میں نے اپنے والد کو اس حرکت سے منع کیا تو اس نے مجھے اپنے بھائی عبدالمجید کے ساتھ ملکر میرے گھر میں گھس کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔ اس کے خاوند اور سسر نے اسے بچانے کی کوشش کی تو انہوں نے پستول تان کر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ جبکہ پولیس تھانہ دراہمہ کاروائی کرنے سےگریزاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button