پاکستان

طیبہ تشدد کیس،سپریم کورٹ نے 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)طیبہ تشدد کیس میں سپریم کورٹ نے 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بچی کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ صرف سچ کو سامنے لایا جائے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کو پولیس کو اعلیٰ تحقیقات کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالتی بنچ نے جج کی اہلیہ ماہین ظفر کو جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیدیا گیا ہے۔ جبکہ آئندہ سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے بچی اور حقیقی والدن کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے معاملات پر راضی نامے نہیں ہوسکتے ،بچی کے تشدد کے معاملے پر راضی نامہ کیسے کردیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچی کے والدین ہونے کے دعویداروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button