Draft

طلبہ نے یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اساتذا کرام کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے-

گوجرانوالہ21فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ کی ہونہار طالبہ عنبرین عبدالخالق نے ایم ایس سی زوالوجی پارٹ (1) 2017ء میں 600میں سے 474نمبر حاصل کر کے پنجاب یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اساتذا کرام کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایسے ذہین طلباء و طالبات اہم کردارا دا کر سکتے ہیں ۔لہٰذا ایسے طلباء و طلبات کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں مزید کامیابی کیلئے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینئرنائب صدر شیخ عبدالرؤف ،پرنسپل پروفیسر پرویز اختر ،ڈاکٹر اعجاز احمد سندھ ،پروفیسر عمران ،پروفیسر افتخار احمد ،پروفیسر سفیر عباس کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج میری خوشی دیدنی ہے کہ میں نے جس کالج سے تعلیم حاصل کی اللہ تعالیٰ مجھے اسی ادارے کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ۔جسے میں اپنے لئے ایک بڑا اعزاز سمجھتا ہوں ۔انہوں نے عنبرین عبدالخالق کی اس شاندار کارکردگی پر اساتذہ کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا اور امید کی کہ عنبرین عبدالخالق مستقبل میں اسی طرح تعلیمی میدان میں اپنے مقام حاصل کرتی رہے گی

۔بعد ازاں انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ذہین طالبہ کو نقد انعام سے بھی نوازہ۔نیز سینئر نائب صدر شیخ عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجرانوالہ میں مکمل طور پر کوئی یونیورسٹی موجود نہیں ہے لہٰذا گوجرانوالہ چیمبر اور تمام پروفیسرز مل کر گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button