سائنس و ٹیکنالوجی

طالبعلم نے 4 سو سال چلنے والی بیٹری ایجاد کر لی

کیلیفورنیا 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے حادثاتی طور پر حیرت انگیز بیٹری ایجاد کر لی ہے جو چار سو سال تک چل سکتی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک سائنسدان گروہ نے اس بیٹری کو ایجاد کیا۔ سائنسدانوں کے کیے گئے ٹیسٹ کے مطابق یہ بیٹری 4 سو سال تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کا یہ گروہ دراصل ریگولر ریچارج ایبل بیٹریز میں استعمال ہونے والی باریک تاروں والی بیٹری بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ تجربے کے دوران انہوں نے 4 سو سال تک چلنے والی بیٹری ایجاد کر لی۔
یونیورسٹی کے کیمسٹری شعبے کے چئیر مین کا کہنا تھا کہ بیٹری ایجاد تو ہو گئی ہے لیکن اس بیٹری کو مارکیٹ میں جلد سے جلد نا ممکن ہے جس کی وجہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور اس بیٹری کی پیداواری لاگت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سے سائنسدان ایسی ہی بیٹری کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو مد نظر رکھ کر تجربات کریں گے۔ اور کامیابی کی صورت میں اس بیٹری کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button