ایڈیٹرکاانتخاب

طالبان نے 14خود کش بمبار پاکستان میں داخل کر دئیے ،خفیہ اداروں کی رپورٹ

سرگودھا 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خفیہ اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ تحریک طالبان نے 14خود کش بمبار پاکستان میں داخل کر دئیے ہیں۔یہ خود کش بمبار امریکی ،چائینیز قونصل خانوں،تعلیمی اداروں ۔عبادتگاہوں پر حملے کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنہار میں تحریک طالبان کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت اہم اور حساس عمارات پر حملہ کیا جائے۔اس حوالے سے خفیہ اداروں نے وفاقی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے تخریبی مقاصد کے لیے 14خود کش بمبار پاکستان میں داخل کر دئے ہیں۔جس کا ٹارگٹ امریکی قونصل خانے ،چائینیز قونصل خانے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے،تعلیمی ادارے ،ہسپتال،امامبارگاہ ،مزارات اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button