ضمنی انتخابات میں دھرنے والوں کی باربارشکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ٹیکسلا میں ن لیگی امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پی پی7 ٹیکسلا کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محمد عمر فاروق کو شاندار کامیابی پر مبارکباددی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی واضح برتری سے جیت عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ٹیکسلا کے عوام نے بھی محنت، دیانت اور شفافیت کو کامیاب کرایا ہے،عوام نے دھرنا اور احتجاجی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں صرف صرف اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،اپنی ہی جیتی ہوئی نشست ہارنے والوں کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے انتشار کی سیاست چھوڑ کر ملک کی ترقی میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں،ضمنی انتخابات میں دھرنے والوں کی باربارشکست ان کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں