ضلع بھر میں 10 کلو کے گرین بیگ آٹے کی فروخت سو محمد عامر جان
گوجرانوالہ15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 10 کلو گرین آٹا 6 لاکھ50 ہزار بیگ فروخت کئے گئے جبکہ 16 رمضان بازاروں میں ایک لاکھ83 سے زائد گرین بیگ فروخت کئے گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر میں 10 کلو کے گرین بیگ آٹے کی فروخت سو فی صد ہو چکی ہے یہ تھیلے ڈپارٹمنٹل سٹوروں145 مارکیٹوں145 بازاروں اور کریانہ کی دکانوں پر دستیاب ہیں جنکی دستیابی اور فروخت میں کوئی کمی نہیں لاکھوں صارفین یہ آٹا خرید رہے ہیں ۔
وہ کمشنر آفس گوجر انوالہ سے صو بائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کی ویڈیو لنک کانفر نس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ گرین آٹے کی فراہمی145 طلب و رسد کے لئے اسسٹنٹ کمشنروں145 محکمہ خو راک اور محکمہ انڈسٹریز کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو خصوصی ٹاسک سو نپے گئے ہیں جو ضلع بھر میں مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایاگیا ہے کہ ہر جگہ گرین آٹا ہو اور عوام صرف گرین آٹا ہی خریدیں اس کے لئے افسران اور سٹاف کو ہدایات دی جا چکی ہیں جن کی کارکردگی مانیٹر کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ افسران روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں 145 سٹوروں 145 عام دکانوں کا معائنہ کرتے ہیں اس ضمن میں ٹھو س اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو تے ہیں انہو ں نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لئے بھی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر پرائس مجسٹریٹوں ے 2804 مقامات پر چھاپے مارے اور590 مرتکب افراد میں سے568 کو 855000 روپے 145جرمانہ کیا 145 18 کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور تین افراد گرفتار کئے۔