Draft

ضلعی پولیس کی جانب سے بینک مینجر کے لئے تعریفی سند جب کہ بینک گارڈ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام ۔ قائم مقام سٹی پولیس آفیسر محمد ندیم کھوکھر

گوجرانوالہ (4مئی )

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
قائم مقام سٹی پولیس آفیسر محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ جرات مند اور بہادر شہری قابل تعریف ہیں ۔ شہریوں کے تعاون سے ہی جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں نجی بینگ کے گارڈ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اسے پچا س ہزار روپے نقدانعام اور تعریفی سند دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ ، ایس ایچ او تھانہ اروپ زاہد حسین شاہ ، بینک انتظامیہ کے افسران و دیگران بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شالیمار ٹاؤن کے قریب نجی بینک میں دن دیہاڑے پانچ ڈاکو گھس �آئے جنہوں نے تمام عملے سمیت بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہونے لگے تو بینک کے بہادر گارڈ محمد صدیق کی فائرنگ سے ایک ڈا کو ہلاک جب کہ دوسرا شدید مضروب ہو گیا ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت زاہد سکنہ ٹاہلی والا گاؤں پنڈی بھٹیاں جب کہ مضروب ہونے والے ڈاکو کی شناخت نعیم سکنہ درگئی مالا کنڈکے نام سے ہوئی۔اس موقع پر قائم مقام سٹی پولیس آفیسر محمدندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین مقاصد اور فرائض میں شامل ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اورانسدادِ جرائم کے لئے مربوط لائحہ عمل اختیار کیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو مناسب ہدایا ت بھی جاری کیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button