Draft

ضلعی پولیس کا پتنگ بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

گوجرانوالہ ( 12مارچ )
(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)

ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرکے احکامات کے پیش نظرضلعی پولیس نے پتنگ بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ پتنگ باز اور تین شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70 پتنگین، 5ڈور کی چرخیاں اور 25لٹر سے زائد شراب برآمد کر کے ملزمان کو جیل بجھوایا ہے ۔گرفتار پتنگ بازوں میں محمد ہارون ، محمد یحیےٰ، غلام قادر، معراج خالد اور نعمان ساکنان گلی نمبر 10محلہ اسلام آباد جبکہ شراب فروشوں میں محمد منیر سکنہ تھانہ والا بازار کوتوالی،بشار ت علی سکنہ مجو چک تتلے عالی اور افتخار احمد سکنہ ٹبہ محمد نگر کامونکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے پتنگ بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی بابت ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ا حکامات جاری کئے ۔ احکامات کی بدولت چوکی انچارج لاری اڈہ اے ایس آئی لقمان ایوب نے اپنی ٹیم محفوظ حسین ، شہباز احمد وغیرہ کے ہمراہ
محلہ اسلام آباد میں پتنگ بازوں کے خلاف موثر ریڈ میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کے چرخیاں برآمد کیں جب کہ منشیات فروشی کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نواز سرور نے علی انور اے ایس آئی و دیگران کے ہمراہ مربوط کارروائی کرتے ہوئے محمد منیر وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں ہیں ۔ تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے سکول ٹیچر عمر بلال پر تشدد کرنے والے 6 ملزمان مسمیان عمار ، عثمان، وجاہت، رضوان، گلریز اور اسامہ ممتاز گرفتار کر کے ان کے خلاف موثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔شہری حلقوں نے پتنگ بازوں، منشیات فروشوں اور سکول ٹیچر پرتشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button